the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

لبنان کے وزیراعظم تمام سلام نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت اور ریاست کے دوسرے اداروں سے عرب ملکوں بالخصوص خلیجی ممالک کے حوالے سے کئی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں جن کا ازالہ کیا جائے گا۔

سعودی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں وزیراعظم تمام سلام نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں ایران اور حزب اللہ کی مداخلت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے ایرانی اور حزب اللہ کی مداخلت کی روک تھام ان کا حق ہے۔

ایک سوال کے جواب میں لبنانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کو



نکیل ڈالنا ریاست کا کام ہے، ہم حزب اللہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لبنان کو عرب ممالک کے لیے اکھاڑا نہ بنائے۔وزیراعظم تمام سلام کا کہنا تھا کہ خلیج کے عرب ملکوں کے امن اور استحکام کے حوالے سے کسی کو کوئی شک و شبے میں نہیں رہنا چاہیے۔

عرب ملکوں کو اپنے استحکام کے لیے اقدامات کا حق ہے۔ انہوں نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر زور دیا کہ وہ عرب ممالک کے خلاف زہراگلنا بند کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عرب ممالک کو لبنان کے دشمن نہیں بنا سکتے۔ حزب اللہ کو اپنی غلط پالیسیوں کی اصلاح کرنا ہو گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.